• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو قوم کی آخری امید ہیں سمیرا گل ،سالگرہ تقریب سے خطاب

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بلاول بھٹو زرداری کی اکتیسویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی، انفارمیشن سیکرٹری حفظہ بخاری، عذرا یونس، عابدہ جاوید، راحیلہ شہزاد، آنسہ ستی، ظیہی النساء، شگفتہ بٹ اور دیگر بھی موجود تھیں۔ خطاب کرتے ہوئے سمیرا گل نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں بلاول بھٹو قوم کی آخری امید ہیں۔ عوام میں مقبول ترین سیاسی قیادت اسوقت بلاول بھٹو زرداری کی ہے۔ بلاول بھٹو ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ہر فورم پر پاکستان اور عوام کی مشکلات کو زیر بحث لاتے ہیں ۔
تازہ ترین