• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری فوج کا شہریوں سے صدر سیسی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مصری فوج نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں، یہ بات مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار الخلیج آن لائن نے رپورٹ کی ہے۔ مصر میں آفیسرز فرنٹ کے نام سے موجود تنظیم جو کہ مصری فوج کے سابق چیف آف اسٹاف سمیع عنان کی حامی ہے کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرین کو تحفظ فراہم کریں گے۔ اپنے فیس بک پیج پر گروپ کا کہنا تھا کہ وہ اسی طرح مظاہرین کا دفاع کریں گے جس طرح کہ 25 جنوری 2011 سے حسنی مبارک کیخلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے وقت کیا تھا۔

تازہ ترین