• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی ’ٹک ٹاک‘ ایئر ہوسٹس کو نوٹس

پی آئی اے نے اپنی ایئر ہوسٹس کو دورانِ پرواز ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر وارننگ دے دی۔

پی آئی اے کی ’ٹک ٹاک‘ ایئر ہوسٹس کو نوٹس


 قومی فضائی کمپنی پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) نے اپنی تین ایئر ہوسٹس کو وارننگ جاری کردی ہے جنہوں نے دورانِ پرواز یونیفارم میں مختلف گانوں اور ڈائلاگز پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے کچھ ویڈیوز دورانِ پرواز بنائیں جبکہ کچھ ویڈیوز اُنہوں نے ائیرپورٹ پر بنائی تھیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں میزبانوں کو دورانِ پرواز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے پر وارننگ دی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ اِنایئر ہوسٹس نے کچھ روز قبل ہی اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے اور اِن کی یہ پہلی غلطی ہے اِس لیے اِن کومعطل نہیں کیا گیا بلکہ صرف وارننگ جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بھی پولینڈ کی شہری وی لاگر ایوا زو بیک نے پی آئی اے طیارے کے ساتھ پاکستانی پرچم لے کر ملی نغمے پر ڈانس کیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے خلاف نیب نے پی آئی اے کے  کچھ اہلکاروں کے خلاف سخت نوٹس لیا تھا جو ابھی تک نیب میں پیش ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اِن ہوائی میزبانوں میں دو خواتین جبکہ ایک مرد شامل ہے۔

تازہ ترین