پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر آرمی کے دستے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے جبکہ آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، 19جاں بحق
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں نقصانات کا فضائی جائزہ مکمل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے جن علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے فضائی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے، ان میں میرپور، جری کس اور جاتلان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میرپور، جاتلان اور جری کس میں پہنچ گئے ہیں جنہوں نے وہاں امدادی کام شروع کر دیا ہے۔