• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو آپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع ہوگا، چیئرمین این ڈی ایم اے

ریسکیو آپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع ہوگا،چیئرمین این ڈی ایم اے


چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نےکہا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے میرپور میں زلزلے سے 10 اموات کی تصدیق کی اور کہا کہ 2 سے 3 روز میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن مکمل کرکے ڈیٹا جمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے دستے اور دیگر اداروں کے لوگ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ متاثرین کے لیے 200 خیمے بھجوائے گئے، منگلا ڈیم بالکل محفوظ ہے، ٹربائن کچھ وقت کے لیے بند کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بارشوں کی پیش نظر ٹینٹ، کمبل دیگر اشیا آج رات متاثرہ علاقوں میں پہنچادی جائیں گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں، پہلے ایک سے دو دن ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہوگا، زلزلے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل پورے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین