• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد


پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے میں 2 دن باقی رہ گئے۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی پہنچے، کھلاڑیوں کو جہاز سے براہ راست اسٹیٹ لاؤنج لے جایا گیا جہاں اُن کو چائے پیش کی گئی۔

بعد ازاں ٹیم کو ایئرپورٹ سےسخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل لےجایا گیا جہاں اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

دوسری طرف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش، پچزکی تیاری اور اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس میں مہمان ٹیم کی قیادت لیہارو تھری مانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونیوالے تین ٹی ٹوینٹی میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

تازہ ترین