• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے اسپتال میں سیلنڈر دھماکا، 4 زخمی

پشاور کے مولوی جی اسپتال میں سیلنڈر دھماکے سے کچن کے اردلی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت غیر تسلی بخش ہے۔

سیلنڈر دھماکا مولوی جی اسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک کی عمارت کے کچن میں ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے

2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین