• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں تفصیلات بھی بتادیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ انہوں نے آج ترک صدر اردگان اور وزیراعظم ملائشیا مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک انگریزی چینل شروع کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ یہ چینل اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’’اسلام‘‘ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ


عمران خان نے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا، توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، ساتھ ہی اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ، اسلام سے آگہی کیلئے فلمیں تیار کی جائیں گی۔

تازہ ترین