• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت کو خطرہ معیشت،مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو جو خطرات ہیں وہ معیشت ، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہیں ،اپوزیشن کو اس صورتحال میں شاید زیادہ محنت کی ضرورت نہ پڑے۔

بلاول میں ایک اچھی کوالٹی یہ ہے کہ وہ بات سنتے ہیں بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ وہ اپنی والدہ سے بھی زیادہ میری بات سنتے ہیں ،اس لئے ان سے اچھے تعلقات ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ انتخابات کے بعد سے اب تک سیاسی لیڈران میں اگر کسی نے کچھ حاصل کیا ہے تو وہ بلاول ہیں۔

باقی تمام لیڈران خواہ وہ زرداری ہوں،نواز شریف ہوں یا اسفند یار ،سب اپنی Limit میں پہنچے ہوئے تھے۔اسمبلی میں بھی بلاول نے کافی اچھی تقاریر کی ہیں اور تحمل سے اپنی بات پہنچائی ہے ،سوائے ایک دو جگہ جب وہ کچھ جذباتی ہوگئے۔

ان کا سب سے اچھا جملہ جو انہوں نے Selected Prime Ministerکا استعمال کیا اس پر حکومت کافی ناراض ہوئی لیکن اگر برطانوی پارلیمنٹ کے حساب سے اس لفظ کو دیکھا جائے تو یہ سب سے خوبصورت لفظ تھا کیونکہ اس سے حکومت کو کافی چوٹ پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ یوں تو کوئی بھی کہنے سے گھر نہیں جاتا،اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی صورتحال پیدا کردی کہ پورے ملک میں ہڑتال ہو جیسا کہ 1967میں ایک لاک ڈاؤن ہورہا تھا جہاں مجموعی طور پہیہ جام ہوا تھا جس کی وجہ سے ایوب خان کو جانا پڑا تھا۔

1977میں سازش ہوئی تھی آرمی چیف کے ساتھ بھٹو شہید کے خلاف جہاں یہ ماننا پڑے گا کہ انہوں نے تین شہروں کو جام کردیا تھا تاہم اس کے بعد جتنی حکومتیں تبدیل ہوئی ہیں وہ شدید عوامی رد عمل کے نتیجے میں نہیں گئی ہیں۔

تازہ ترین