• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ نے کراچی میں قبرستان کے لیے زمین مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل اور میونسپل کمشنر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

میونسپل کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں اس وقت 203 قبرستان ہیں جن کو کے ایم سی چلا رہا ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث قبرستانوں کی زمین کم پڑ رہی ہے، چیف سیکریٹری نے ممبر ریونیو بورڈ کو گڈاپ میں 300 ایکڑ اور بن قاسم میں 200 ایکڑ زمین قبرستان کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ ضلع غربی میں 200 ایکڑ، ضلع شرقی میں 100 ایکڑ زمین قبرستان کے لئے مختص کی جائے۔

واضح رہے کہ زمین مختص کرنے کے لیے سمری منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین