• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ناراض، رسمی ملاقات نہیں کی، ذرائع

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریز سے ان کے 8؍ اگست کے بیان پر ناراضی کے اظہار کے طور پر رسمی ملاقات نہیں کی اور وہ اپنی تقریر کے بعد بغیر ملاقات ہی واپس بھارت روانہ ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت اپنے قیام اقوام متحدہ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رسمی ملاقات کرتے ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر سے قبل یا بھارت واپسی سے قبل اس رسمی ملاقات کی نہ درخواست کی اور نہ ہی عمل کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم مودی جو بھارت کو اب ایک عالمی طاقت قرار دیتے ہیں انہوں نے ایسی کوئی ملاقات نہیں کی۔

ذرائع اس اقدام کو مودی کی سیکریٹری جنرل کے 8؍ اگست کے کشمیر کے بارے میں بیان پر ناراضی کے طورپر یہ فیصلہ کیا کیونکہ سیکریٹری جنرل کے اس بیان میں کشمیر کے بارے میں سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کا ذکر ہے۔

تازہ ترین