• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے جواد ظریف کو سفیر کی عیادت سے روک دیا

امریکا میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو اپنے ملک کے سفیر کی عیادت سے روک دیا گیا۔

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے سامنے ایران پر سے سفری پابندیاں ختم کرنے کے لیے امریکی شہریوں کی رہائی کی شرط رکھ دی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جواد ظریف کو اجازت دے دیتے اگر ایران امریکی قیدیوں میں سے ایک کو بھی رہا کر دیتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکی شہریوں کو رہا کر دے تو ایرانی مشن پر سے سفری پابندیاں ختم کردیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود جواد ظریف نیویارک کے اسپتال میں زیر علاج ایرانی سفیر کی عیادت کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ اور ایرانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ پر جولائی میں سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

تازہ ترین