• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل امجد علی لغاری اور ڈائریکٹر آپریشنز دوئم امتیاز علی ابڑو کی زیر نگرانی حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی اور نسیم نگرمیں ملک اینڈ ڈیری شاپ کے دورے کئے۔ اس دوران سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف ٹیسٹ کیے اور دودھ کا معیار چیک کیا ۔اس موقع پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈیری مالکان کو سندھ فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل جاری رکھنے اور دودھ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور اپنا بزنس سندھ فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ کروانے کی بھی تاکید کی۔

تازہ ترین