• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں افہام و تفہیم سے ہونیوالے فیصلوں کے دوررس نتائج برآمد ہونگے، جمعیت ن

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی ،مرکزی معاون کنونیئر حاجی حیات اللہ کاکڑ،مولوی محمدانور،مولوی محمدنبی ،حاجی میرجلات خان ،ڈاکٹر شمس ودیگرنے ڈپٹی کمشنرپشین اورنگزیب بادینی کی خدمات اور بہترین کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا ہےکہ نہایت ایماندار فرض شناس ڈپٹی کمشنر نے پشین کے عوام کیلئے جوخدمت کی ہے وہ شاید آج تک کوئی ایم پی اے ، ایم این اے نہ کرسکا ،قلیل مدت میں انہوں نے حکومتی نظام کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے ایسے اقدامات کئے، ماضی میں اس کی مثال نہیں مل سکتی۔ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کو سونپی گئی ترقیاتی منصوبوں، اسکولوں ہسپتالوں میں صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ضلعی ہیڈاکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لیے بیڈزاور کرسیوں کی فراہی یارومیں ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر کے قیام سمیت دوردراز کے علاقوں کے لیے ایمبولینسر کی فراہمی خاص طور پر زچہ و بچہ کی صحت اور ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں سمیت مانیٹرنگ کے نظام کو بھی فعال کردیا ہے محکمہ تعلیم میں سیاسی اثر و رسوخ پر تعینات اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہوں نے سو سے زائد غیر حاضر اساتذہ تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
تازہ ترین