• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ہم شکل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہر ایک کی مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’وائرل بھیانی‘ نامی ایک اکاؤنٹ نے شاہ رخ خان سے مشابہہ شخص کی تصویر اپلوڈ کی۔


انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اردن سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر کی شکل شارخ خان سے ملتی ہے۔

اردن سے تعلق رکھنے والے شاہ رخ خان کے ہم شکل کا نام ’اکرم العیساوی ‘ بتایا جا رہا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق اکرم العیساوی کو معلوم ہے کہ وہ کنگ خان کی طرح دکھتے ہیں جس کا ذکر انہوں نے2018 میں اپنے ایک انٹرویو میں بھی کیا۔

اس سے قبل انوشکا شرما ، کترینہ کیف اور سلمان خان وغیرہ کے ہم شکل بھی سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین