• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں، 2گاڑیاں بھی اڑالی گئیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،سرقہ بالجبر، نقب زنی، چوری اور خیانت مجرمانہ کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اوردیگر قیمتی سامان اڑا لیاگیا۔ تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون ٹو میں محمد عثمان نامی شخص عمر خالد کو اس کے گھر میں رسیوں سے باندھ کر سوا12 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر چلتا بنا۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں اکبر نامی شخص سے موبائل چھین لیاگیا۔ تھانہ گولڑہ کےعلاقے ای الیون ٹو میں ظہیر عباس نامی شخص خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرکے ملازمت کا جھانسہ دے کر مدعی سےسوا دو لاکھ روپے کی رقم چھین کر لےگیا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے شفقت مطلوب کی رپورٹ پر ندیم رائو کے خلاف 35 لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔  تھانہ ٹیکسلا کوفیلڈ انسپکٹر مائنز اینڈ منرل عبدالغفور نے بتایا کہ گل آغا،خان گل،واصف ریاض اور غلام شبیر نے مارگلہ سے لائم سٹون چوری کیے،تھانہ گنج منڈی کو ایس ڈی او واپڈا  محمد اقبال نے بتایا کہ پرویز خان سٹریٹ لائٹ سے تارلگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔تھانہ آرے بازار کو محمد قاسم ستی نے بتایاکہ میں نے 40ہزار ریال پاکستانی کرنسی میں چینج کروائے اور رقم اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈمیں رکھ کر جا رہا تھا کہ گاڑی نمبرڈی وائے664میں بیٹھے افرادنے مجھے کہا کہ آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے جب میں نیچے اترا تو گاڑی سے ایک شخص میرے پاس آیا اور مدد کا کہا جسے میں نے منع کر دیا جو چلا گیا تب میں نے دیکھا تو میری گاڑی میں رقم موجود نہ تھی ۔تھانہ ائیر پورٹ کو فضل کریم نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے زبردستی مجھ سے میرا بٹوہ جس میں 5ہزار روپے تھے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ ویسٹریج کو جاوید حسین نے بتایا کہ ہماری عدم موجودگی میں میرے بھانجے فہد عباسی اور اسکی بیوی نے ہمارے گھر سے 3لاکھ70ہزار روپے، طلائی زیورات، موبائل، گاڑی اور پلاٹ کی اصل فائلز چوری کر لیں۔تھانہ نیو ٹائون کو محمود الہیٰ نے بتایا کہ میرا کیری ڈبہ نمبرآر ایل ایف 2145تھانہ نیو ٹائون کو علی خالد نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبرآر آئی این7179۔تھانہ کینٹ کو سعید الرحمن نے بتایاکہ میری کار نمبرآر آئی اے9804چوری ہو گئی۔ پولیس نے تمام  واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔تھانہ نصیر آباد کو ممتاز خان نے بتایاکہ قیصر لطیف نے مجھ سے 15لاکھ روپے لئے جو واپس نہیں کر رہا۔ پولیس نے متعدد واقعات  میں لاکھوں کے چیک ڈس  آنر ہونے پر مقدمات درج کر لئے۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ  ٹی اینڈ ٹی کالونی اڈیالہ روڈ پر بنک سے تین لاکھ روپے نکلوا کرآنے والے خاور کو تین مسلح موٹرسائیکل سواروں ڈاکوں نے روک کر اس سے اسلحہ کی نوک پر رقم  چھین لی۔
تازہ ترین