تھر میں فصلیں کھانے کے لیے آنے والی ٹڈیاں خود خوراک بن گئیں۔ ٹڈیاں کھیت کھانے چلی تھیں تھر والو ں نے انہی کو کھانا شروع کردیا۔
ٹڈیوں کا کڑاہی گوشت جہاں آج کل تھر والوں کی مرغوب ڈش بنا ہوا ہے وہیں اس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز بھی کردیا ہے۔
اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سے صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا ٹڈی حلال ہے یا حرام؟
یہ بھی پڑھیے: تھر میں ٹڈیاں خوراک بن گئیں
ایک صارف نے لکھا کہ ٹڈی گرم ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہے۔
صارف نے یہ بھی بتایا کہ سانس کے مرض میں مبتلا لوگ اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
نورین نامی ایک صارف ے بتایا کہ ٹڈیاں کھانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کا استعمال عام ہے۔
سہیل نامی صارف نے بتایا کہ یہ حلال کیڑا ہے۔
ایک صارف نے بتایا کہ 80ء کی دہائی میں اُن کے علاقے کے لوگ بھی کھاتے تھے۔
ایک اور صارف نے بتایا کہ سعودی عرب میں اس کا استعمال عام ہے۔ وہاں کے مقامی لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کھائے جانے والے کیڑوں کی فہرست میں ٹڈی کا نام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل ٹڈی دل نے تھرپارکر سمیت دیگر علاقوں میں حملہ کردیا تھا جس سے کسان اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے پریشان تھے۔
ٹدی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کیلئے خصوصی فنڈ بھی جاری کیا گیا تھا، اس کے باوجود بھی کوئی خاص حل نہ نکلنے پر یہاں کے رہائشیوں نے خود ہی اس مسئلے سے نمٹنے کی ٹھانی اور وٹامنز سے بھرپور ٹڈی کو خود کھانا شروع کردیا۔