• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف نعت خواں ناصر محمود جرال انتقال کرگئے

اینٹورپن (نمائندہ جنگ) پاکستان کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت و معروف نعت خواں ناصر محمود جرال گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کر گئے، آپ کی ناگہانی وفات پر بلجیم کے مختلف شہروں میں سوگ کی سی کیفیت طاری ہو گئی، ناصر جرال انتہائی خوب صورت آواز میں کلام پڑھتے اور نعت رسول مقبول کے ذریعے عوام کے دل جیت لیتے تھے۔ ناصر محمود جرال گزشتہ چند ماہ سے برین ٹیومر کی وجہ سے اینٹورپن کے مقامی اسپتال میں داخل تھے جن کا علاج بدستور جاری تھا کہ گزشتہ رات اچانک اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، آپ کی وفات پر نامور خطیب و ختم نبوتؐ یورپ کے کوآرڈینیٹر حضرت علامہ حاجی عبدالحمید سابق کونسلر سید ریاض شاہ، مسلم لیگ آزاد کشمیر برانچ کے کوآرڈینیٹر یورپ راجہ تصور حیات صدر مرزا مقصود جرال، کشمیری رہنما جبار خان، سرینگر سے کشمیری بھائی مختیار شاہ اور صحافی اختر سیالوی اور حاجی محمد یاسین سمیت دیگر لاتعداد شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی طرف سے کی گئی اسلامی و قومی خدمات کو سراہا اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و تحمل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین