• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کو دنیا کا سب سے بڑا ڈرائی پورٹ بنائینگے‘ کامران بنگش

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پشاور کو دنیا کا سب سے بڑا ڈرائی پورٹ بنائیں گے صوبے میں چھوٹے سرمایہ کاروں کے لئے راہ ہموار کی جاچکی ہے اور اس ضمن میں مزید کام بھی جاری ہے۔ چھوٹے سرمایہ کار اور کاروباری حضرات کے لئے سیکیورٹی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کے حوالے سے حکومت بہترین وژن رکھتی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ پشاور کوخطے کا سب سے بڑا ڈرائی پورٹ بنایا جائے تا کہ یہاں پر سرمایہ کار اپنے کاروبار کو وسطی ایشیا تک وسعت دیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے پشاور چیمبر آف ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹریز خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت مقامی سرمایہ کاروں کی تنظیموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور جہاں کہیں بھی مشکلات ہیں ان کو باہمی مشاورت سے حل کیا جا ئے گا ۔ ٹیکسز کے نفاذ بارے غلط پراپیگنڈہ کیا گیا جسے مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری لوگوں نے یکسر مسترد کردیا۔
تازہ ترین