• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں 5 سے 7 فیصد اضافہ

دوا ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 5 سے 7 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ فارما کمپنیز کے مطابق یہ اضافہ سالانہ مہنگائی کی شرح کے تناسب سے کیا جارہا ہے۔

کمپنیز کے مطابق مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے حکومت نے سالانہ فارمولا طے کر رکھا ہے، جان بچانے والی اور دیگر ادویات قیمت میں 7 فیصد جبکہ دیگر کی قیمت 5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

ہول سیلرز کے مطابق بڑھی ہوئی قیمت کیساتھ ادویات ہول سیل مارکیٹ پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین