• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 3 تعلیمی نظام ناانصافی ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی ہے کہ ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں جن میں انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔

وزیراعظم نے وفاقی وزارت تعلیم کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں بند کیا ہوا ہے، مسلمانوں سے ایسے سلوک کا سبب تعلیم میں ان کا پیچھے رہ جانا ہے، کسی مسیحی یا یہودی کے ساتھ ایسے برتاؤ کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک نصاب ضروری ہے تا کہ ہم ایک قوم بن سکیں، راہ حق کے بارے میں صرف تعلیم بتاتی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کیلئے بنا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا مؤقف سامنے لانے کے لیے پاکستان، ترکی اور ملائیشیا مل کر کام کریں گے، ٹی وی اور فلموں کے ذریعے مسلمانوں کا مؤقف سامنے لائیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مدارس کے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تازہ ترین