• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرنے والی یمنیٰ زیدی کو کس نے بچایا؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں آن ایئر ہونے والے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ انہیں اس حادثے سے کس چیز نے محفوظ رکھا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ شب 12 مئی سے آن ائیر ہونے والے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جنٹلمین‘ کے دوران عکس بند کروائے گئے ایک سین کے پس پردہ کی کہانی شیئر کی۔

مذکورہ سین میں اداکارہ کو اونچی ایرھی کی سینڈل پہنے سیڑھیوں سے اُترنا ہوتا ہے جبکہ پس پردہ کی کہانی کچھ یوں ہے کہ یمنیٰ زیدی سین ریکارڈ کرواتے ہوئے توازن خراب ہونے کے باعث لڑکھڑا کر گر گئیں۔

جوں ہی اس واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے اور انسٹاپوسٹ کے کمنٹس میں بھی مداحوں اور صارفین نے ان سے خیریت دریافت کی۔

اداکارہ نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی خیرت کی اطلاع انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دی اور بتایا کہ انہیں اس خطرناک حادثے سے کس چیز نے محفوظ رکھا۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’صدقے‘ کی طاقت، حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی ہے، بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے، یہ باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔

یمنیٰ زیدی کے مطابق صرف صدقے کی طاقت ہی ہے جس نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس خطرناک حادثے میں ہلکی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور اگلے ہی لمحے کھڑے ہوکر یہ سین ریکارڈ کروایا۔ اللہ کا شکر ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں زرناب نامی صحافی و اینکر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو معاشرے میں کرپٹ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید