• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوپ لگتی ہے تو چشمہ پہنتا ہوں، گورنر سندھ

دھوپ لگتی ہے تو چشمہ پہنتا ہوں، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں کراچی صفائی مہم سے متعلق تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کی،اس موقع پر گورنر سندھ چشمہ پہنے ہوئے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے گورنر سندھ کے چشمہ پہننے سے متعلق سوال کیا، جس پر عمران اسماعیل نے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب دھوپ لگتی ہے تو چشمہ پہنتا ہوں۔

گورنر سندھ کے جواب پر پریس کانفرنس کے شرکاء بھی خوب محظوظ ہوئے۔

ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، اُن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، حکومت کہیں نہیں جارہی، مولانا یہ بھی بتائیں کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کا کیا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین