• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایرواسپیس ایگزیبیشن اختتام پذیر


چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن و ایرواسپیس نمائش اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

چین کے صوبے سیچوآن کے شہر ڈیانگ میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ نمائش میں چین سمیت مختلف ممالک کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 100 سے زائد جہاز، ہیلی کاپٹرز سمیت درجنوں ڈرونز نمائش کے لیے پیش کئے گئے تھے۔

سچوآن میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس نمائش کے دوران ایئر شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پائلٹس نے جہاز اُڑاتے ہوئے نہ صرف اپنے فن کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

اس دوران پیراگلائیڈنگ اسٹنٹ اور درجنوں ایل ای ڈی لائٹس سے مزین ڈرونز کی فارمیشن بھی پیش کی گئیں، جس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا اور شائقین ایکروبیٹس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین