• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا کام جنوری میں مکمل ہو جائیگا‘ پروفیسر الطاف حسین

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کیمپس کی تعمیر کا تقریباً 80فیصد کام ہو چکا جو آمدہ جنوری میں مکمل کر لیا جائیگا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کو ماہانہ 40لاکھ روپے کرائے کی مد میں رقم کی بچت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین شیخ الجامعہ نے پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2017ء میں جب بحیثیت ایکٹنگ وائس چانسلر چارج سنبھالا تو اسلام آباد میں واحد کیمپس کرائے پر حاصل کی گئی بلڈنگ میں قائم تھا۔ واپڈا اور سی ڈی اے بلڈنگ خالی کرنے کے نوٹس دے رہے تھے‘ اس وقت نئے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی اجازت حاصل کی گئی۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ جلد یونیورسٹی کا شمار ایشیاء کی بڑی یونیورسٹیوں میں کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین