کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )پسنی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق پسنی کے علاقے جڈی کا رہا ئشی خالد ولد محمدعمر اپنے دوست حمل کے ساتھ بازار جا رہا تھا کہ دو افرارد ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے فائرنگ کے نتیجے میں خالد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوست زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پنہچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔