سوات(نمائندہ جنگ) سوات میں طویل خشک سالی کے بعد وادی کالام کے بالائی پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب برفباری کے بعد میدانی علاقوں میں بھی موسم نے کروٹ بدلی ہے اور لوگوں نے پنکھے بند کردیئے ہیں، رات اور صبح کے وقت لوگ چادریں استعمال کرنے لگے ہیں۔