• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ‘ لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں ہفتہ کو بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا اور شہریوںنے گرم کپڑوں کا استعمال بھی شروع کردیا بارش سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں اوراکثر مقدمات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی تودوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی اور گیس پریشر میں کمی سے صارفین کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23اور زیارت میں23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،جبکہ کوئٹہ میں 3،بارکھان 9 اور قلات میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آج اتوار کوبھی بلوچستان کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
تازہ ترین