• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں سیکرٹریٹ نہیں بااختیار صوبہ چاہئے‘یوسف رضا گیلانی

ملتان‘تونسہ شریف(سٹاف رپورٹر‘نامہ نگار) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کےحقوق کی جنگ لڑ رہی ہے‘ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی‘عوام سےکوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا‘ہمیں سیکرٹریٹ نہیں بااختیار صوبہ چاہئے‘وہ تونسہ میں حضرت شاہ سلیمان تونسویؒ کے174 ویں عرس کی تقریبات میں شرکت کےبعدمیڈیا سے گفتگو کررہےتھے‘درگاہ کے سجادہ نشین خواجہ عطاءا للہ تونسوی بھی موجودتھے‘یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ پیپلز پارٹی اپنے منشورکے مطابق عوام کےآئینی‘ انسانی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘موجودہ حکومت نےاپنے منشور پر عمل کیانہ وعدوں کی پاسداری کی‘ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے‘مہنگائی اور بیروزگاری عام ہے‘وعدہ کیاتھا ہم مہنگائی کم کرینگے مگرمعاملہ الٹ ہے اس وقت گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکاہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکسوں کی بھرمارہے‘تاجر بھاری ٹیکسوں کےخلاف سراپا احتجاج ہیں‘کاشت کاروں کو بھی ریلیف نہیں دیا جارہا‘ عوام مایوسی کا شکار ہیں۔مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کےحوالےسےسوال پرسابق وزیراعظم نےکہاکہ میری ذاتی رائےمیں پارٹی جلد کورکمیٹی کا اجلاس بلائےگی جس میں کوئی حتمی فیصلہ کیاجائے گا‘ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نےکہا بلاول بھٹو ایک عرصے سے رابطہ عوام مہم پر ہیں انہوں نے کے پی کے‘ کشمیر اور دیگر علاقوں میں جلسے کئے‘ اسکافیصلہ اے پی سی میں ہوا تھاکہ تمام جماعتیں اپنی اپنی سطح پرعوام سے رابطہ مہم جاری رکھیں جس کےبعدمشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائےگی‘ وزیراعلیٰ سندھ کی متوقع گرفتاری کےحوالےسےانہوں نےکہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کےبہت سے لیڈر انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں‘چیئرمین بلاول نےحکومت پر واضح کردیا ہےکہ انتقام کا سلسلہ ختم نہ ہوا توپارٹی شدید ردعمل کا اظہار کریگی‘یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ پیپلز پارٹی کشمیر کی بنیادپرقائم ہوئی‘ہم کشمیریوں کو تنہانہیں چھوڑ سکتے‘ ہمارا دوٹوک فیصلہ ہے کہ کشمیر میں ہونےوالےمظالم کےخاتمےتک جدوجہد جاری رکھیں گے‘ بھارت کا رویہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ‘ آج پوری دنیا نےمقبوضہ کشمیر میں کرفیواور مظالم کو مسترد کیا ہےکشمیریوں کےحق میں جو بھی آواز اٹھائے گا‘ ان کا ساتھ دیں گے ایک اور سوال پرانہوں نےکہاجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہ بنانےکاجواب حکومت کودیناچاہئے‘پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نہیں‘ مکمل بااختیار صوبہ چاہتی ہے کیونکہ یہ اس خطےکےعوام کی آواز ہے‘ڈینگی کےپھیلاؤ پر انہوں نے کہا کہ حکومت چونکہ ناکام ہو چکی ہے اس لئے پنجاب کی صورتحال ملک سے مختلف نہیں‘قبل ازیں سابق وزیراعظم دربار پر پھول اور چادر چڑھائی اور ملک کی سالمیت‘ استحکام‘امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پرسجادہ نشین خواجہ عطاء اللہ تونسوی نے حکومت پر طنزکرتے ہوئےکہا عمران نے وعدے کئے کہ اب وہ بل نہیں آئیں گے‘واقعی اب عوام کو بل 24ہزار کے بجائے70ہزار کےآرہےہیں عوام حکومت سے تنگ ہیں۔قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کا تونسہ آمد پر تپاک استقبال کیاگیا۔سجادہ نشین خواجہ عطاء اللہ تونسوی نےخیرمقدم کیا‘ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تازہ ترین