٭یہ درست ہے کہ موجودہ حکومت ہر طرف سڑکوں کاجال بچھا کر خوب داد سمیٹ رہی ہے مگرعوام کو سڑکوں سے بڑھ کر صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی ضرورت ہے۔ دیہی علاقے ابھی تک بنیادی مرکز صحت سے ہی محروم ہیں۔ جہاں کہیں اسپتال ہے وہاں ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ ایسی ہی صورتحال تعلیمی اداروں کی بھی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ترقیاتی کاموں سے تھوڑا بجٹ نکال کر بنیادی ضروریات پر بھی خرچ کرے۔ (محمد علی، چکوال)