• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سوری کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

قاسم سوری کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل


قاسم سوری کی جانب سے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا موکل 5 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے 25973 ووٹ اور ان کے مخالف امیدوار نے20089 ووٹ لیے ہیں۔

وکیل قاسم سوری نے کہا کہ نادرا نے غیر معیاری سیاہی پر 52 ہزار ووٹ مسترد کیے، جبکہ غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک حلقے میں ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں اور فیصلہ ہونے تک قاسم سوری بدستور رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قاسم سوری ڈی سیٹ

فیصلے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کرلی ہے اور ان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فیصلے سے قبل قاسم سوری نے سپریم کورٹ پہنچ کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے کوئی دھاندلی نہیں کی، امید ہے فیصلہ اُن کے حق میں آئے گا۔

تازہ ترین