• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی ماہرین نے رات میں چمکنے والی جدید سولر پاورجیکٹ تیار کر لی ہے ۔

یہ جیکٹ پودے کی طرح کام کرتی ہے یعنی سورج سے خودبخود روشنی جذب کر کے توانائی جمع کرتی ہے۔

اس جیکٹ کا بنیادی کام یہ ہے کہ یہ اندھیرے میں چمکتی ہے جس کی وجہ سے یہ رات میں کام کرنے والے افراد جیسے سرکاری اہلکار یا پولیس اہلکاروں کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے جو اس جیکٹ کو پہن کر دور سے نظر آسکتے ہیں۔

اس کا ایک اور فیچر یہ بھی ہے کہ اندھیرے میں ٹارچ کی روشنی کی مدد سے اس پر کچھ لکھا بھی جاسکتا ہے، یعنی اگر کوئی شخص رات کے وقت کہیں پھنس جائے تو وہ اس جیکٹ پر ہیلپ کا لفظ لکھ کر دور سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکتا ہے۔

اس جیکٹ کی قیمت 445 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین