• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسیٹس یونیورسٹی کا مصنوعی جلد بنانے کا کامیاب تجربہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کامسیٹس یونی ورسٹی کے ریکٹر نے بتایا کہ کامسیٹس نے مصنوعی جلد بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ریکٹر کامسیٹس کا کہنا ہے کہ مصنوعی جلد جل کر متاثر ہونے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے، اس سے قبل یہ مصنوعی جلد 22 ڈالر فی اسکوائر انچ میں امریکا سے منگوائی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر بنائی جانے والی جلد کی لاگت 22 سینٹ فی اسکوائر انچ آئی ہے، جبکہ ایک طالب علم نے ایک پٹی بنائی جس سے ذیابیطس کا علاج ہوتا ہے۔

ریکٹر کامسیٹس کا کہنا تھا کہ میں اس ریسرچ کو پورے پاکستان میں لے کر پھرا مگر کسی نے توجہ نہیں دی، ایک ارب روپے کے بدلے میں کھربوں روپے کا ریونیو ملنا تھا، میں اس فارمولے کو آسٹریلیا لے کر گیا تو ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس 400 غیر ملکی طلباء ہیں مگر غیر ملکی فیکلٹی نہیں ہے، جبکہ ایشیائی خطے میں ہماری جامعہ 131ویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین