• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"دی ایڈمز فیملی"کالاس اینجلس میں پریمئیر

"دی ایڈمز فیملی"کالاس اینجلس میں پریمئیر



ہالی وو ڈ کی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ہارر اینیمیٹیڈ فلم دی ایڈمز فیملی (The Addams Family)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

جبکہ لاس اینجلس میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے شرکت کی۔

کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک، چارلز تھیرون، نک کرول، فن وولفہارڈ، ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔

کونراڈ ورنن اور گیل برمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ کامیڈی اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 11اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین