کوہاٹ(نمائندہ جنگ )کوہاٹ یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں داخلہ مہم برائے Fall 2019کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا ۔ 7500سے زائد اُمیدواروںنے فارمز آئن لائن جمع کرائے جس میںصرف 2000امیدوارہی میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ۔امیدواروں کی اتنی تعداد میں فارم جمع کرانا جامعہ کوہاٹ کیلئے ایک ریکارڈ ہے اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کامیابی کی طرف گامزن ہے اور صوبہ میں داخلہ امیدواروں کیلئے اولین ترجیح ہے۔داخلہ لینے میں کامیاب ہونے والے 2000امیدواروں میں500سے زیادہ طالبات کی تعداد ہے جو اس بات کو بخوبی ظاہر کرتی ہے کہ صوبے کی خواتین بھی اس درسگاہ کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتی ہیں۔ داخلہ لینے والی تمام طالبات کو ہاسٹل کی سہولت دی گئی ہےجبکہ زیادہ ترطلباء کو بھی ہاسٹل میں ایڈ جسٹ کیاجاچکا ہے ۔اس حوالے سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ طلباء و طالبات کو ہر قسم کی سہولیات میسر کرانا اُنکی اولین ترجیح ہے اسی سلسلے میں طلبا ء و طالبات کیلئے تین روٹس پر( جنڈ ٹو کوھاٹ یونیورسٹی ،کرک ٹوکوھاٹ یونیورسٹی ا ور کچہ پخہ ہنگو روڈٹوکوھاٹ یونیورسٹی ) بس سروس شروع کی جا چکی ہے ۔تاکہ ان علا قوں سے آئے طلباء و طالبات کو سفری سہولت دی جا سکے ۔وائس چانسلر نے ڈپٹی رجسٹرار ایڈ میشن اور ایڈ میشن ڈائریکٹریٹ سٹاف کو کامیاب داخلہ مہم2019کے انعقاد پر مبار کباد پیش کی اور انکی کوششوں کو سراہا ۔