• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو عمل عمران کے لیے جائز تھا وہ اپوزیشن کے لیے ناجائز کیسے؟ سعید غنی کا سوال

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے استفسار کیا ہے کہ جو عمل تحریک انصاف کے اپنے لیے جائز تھا وہ آج پارلیمنٹ میں موجود اپوزیش کے لیے ناجائز کیسے ہوگیا؟

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان جس عمل کو اپنے لیے جائز سمجھتے تھے، اقتدار میں آنے کے بعد وہ اپوزیشن کے لیے ناجائز ہوگیا، کیسے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پی ٹی آئی کو 126 دن کے دھرنے کا حق تھا؟ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے پولیس اور اداروں پر حملے کیے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی طرح وہ سب کچھ نہیں کرنے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرے کو روکنے کی کوشش غیر قانونی و غیر آئینی عمل ہوگا۔

تازہ ترین