• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں بڑی تبدیلی، مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے، جن میں سفری، گاڑی چلانا اور ہوٹل میں اکیلے قیام کرنے سے متعلق اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین