• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد سے زیادہ ہے، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ حکومت کے مطابق کراچی میں4151کیس رپورٹ ہوئے ہیں لیکن غیر رپورٹ شدہ کیسوں کی تعداد تقریباً 10,000سے اوپر ہے ۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ،بلاک ۔ایف میں 2دنوں کے اندر 30سے 35ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشویشناک ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر پورے پاکستان میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کرے کیونکہ ڈینگی کی روک تھام مچھر کے خاتمے سے ہی ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کے خاتمے کیلئے کوئی ویکسین یا دوا موجود نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وائرس کی تشخیص کے لئے بڑے سرکاری اسپتالوں میں اچھی لیبارٹریاں قائم کریں

تازہ ترین