آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، آرمی چیف

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن قوم کے وقار اور اصولوں پر سمجھوتے کی قیمت پر نہیں‘ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان ویگو اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔


دوسری جانب دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک بھارت جاری کشیدگی دور نہ ہونے سے خطے کے امن و استحکام پر سنگین نتائج ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کو پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چین کی فوجی قیادت نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا اور امن کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر امن حل نہ ہونے کی صورت میں کشمیر میں جاری صورتحال کے ممکنہ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے کشمیرمیں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید