• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی گھر گھر تلاشی، فائرنگ سے دو نوجوان شہید

سرینگر (جنگ نیوز ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عفید فاروق لون اور عباس احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں شہید کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے گندربال، باندی پورہ، کپواڑہ، بارہمولہ، سرینگر، اسلام آباد، کلگام، شوپیاں، رامبن، ڈوڈا، کشتور اور دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

کشمیر میں 65 ویں روز بھی معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکا


دریں اثنا کشمیر میں 65 ویں روز بھی معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکا، ایسی اطلاعات ہیں کہ رات گئے جاری کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متعدد شہادتیں بھی ہوئی ہیں، مواصلاتی نظام بالکل معطل ہے۔

مقبوضہ وادی میں شہریوں کو روزمرہ زندگی کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکیں بھی بند ہیں۔

تازہ ترین