• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالا پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی نکلا، کارروائی کررہے ہیں، سیکرٹری جنرل جے یو آئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام( ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے آزادی مارچ کیخلاف بعض حکومتی شخصیات کی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو نوٹس بجھواتے ہوئے 15 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگنے، ٹوئٹس اور جعلی پوسٹ واپس نہ لینے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی خط غفور حیدری سے منسوب کیا گیا تھا۔

ایک وفاقی وزیر جعلی ہدایت نامے سے متعلق اپنی ٹویٹ سے دستبردار ہوگئے، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالا پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی ہے کارروائی کررہے ہیں۔

تازہ ترین