کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مواصلات کی بندش اور پابندیوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں،امریکی ہائوس کمیٹی نے پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی ہائوس کمیٹی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت اسی وقت کشمیریوں سے پابندیوں کو ختم کردے اور ایسے ہی حقوق فراہم کرے جیسے کے دیگر بھارتیوں کو دیے جارہے ہیں،امریکی ہائوس کمیٹی نے ایک نیویارک ٹائمز کی رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ سانپ کے کاٹے ایک 22 سالہ شخص کو بروقت اسپتال نہ لے جایا جاسکا جس سے اس کی موت ہوگئی اور یہ موت بھی مواصلاتی نظام کی معطلی کی وجہ سے ہے۔