• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پشاور بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہو جائیگا؟ پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نمائندہ جنگ) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم خان نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا BRT اس صدی میں مکمل ہوپائے گا؟کیاہم اس کو مکمل ہوتادیکھ سکیں گے ؟ 26اسٹیشنز پرکام جاری ہے ،کام کی جو رفتار ہے اس سے یہ اسٹیشنز مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے۔ فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس گذشتہ روز عیسی خان ایڈوکیٹ کی رٹ کی سماعت کے دوران دئیے دورکنی بنچ جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس نعیم انورپرمشتمل تھااس موقع پر عدالت کوبتایا گیا کہ بی آرٹی کامنصوبہ عوام کی سہولت کے لئے شروع کیاگیاتاہم یہ منصوبہ عوام کے لئے دردسربن گیاہے ،کئی سال گذرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکاپشاورجیسے بڑے شہرمیں یہ منصوبہ انتہائی سست روی کاشکارہے ،منصوبے پرکام کے باعث شہری شدیدمشکلات کاشکارہیں، عوام کوسڑک عبورکرنے کی بھی کوئی سہولت موجود نہیں ،ہرڈیڑھ کلومیٹرکے فاصلے پرکراسنگ بنائی گئی معمرافراد اورخواتین کوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔
تازہ ترین