• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجناامریکی تاریخ کابدترین فیصلہ،صدرٹرمپ

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجنا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا،انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی فوجی مداخلت ایک ’بدترین فیصلہ‘ تھا اور وہ وہاں سے اپنے فوجیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار وں کی اطلاع پر گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ملا،ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگوں اور پولیس نظام پر اسّی کھرب ڈالر خرچ کردیے ہیں۔ہمارے ہزاروں عظیم فوجی مارے گئے ہیں یا بری طرح زخمی ہوئے۔دوسری جانب بھی لاکھوں لوگ مارے گئے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ میں فوج بھیجنا ہمیشہ کیلئے ایک بدترین فیصلہ تھا۔ہمارے ملک کی تاریخ میں ہم جھوٹے اور اب غیر ثابت شدہ وعدوں کی بنا پر جنگوں میں کودے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کہا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ملا تھا۔اب ہم دھیرے دھیرے اور محتاط انداز میں اپنے عظیم فوجیوں اور فوج کو وطن میں واپس لا رہے ہیں۔
تازہ ترین