• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راناثنا کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرکاانکشاف ہوا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد / لاہور(نمائندگان جنگ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کا انکشاف ہواہے ۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے جھوٹی ایف آئی آر کا پول کھول دیا۔ انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ رانا ثنااللہ کو بھی نوازشریف کا وفادار ساتھی ہونے کی سزا دی گئی۔دریں اثناء مریم نواز کی پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے لنگرخانے کھول رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تمام جماعتیں حمایت کر رہی ہیں۔ عمران خان چین اور ترکی کی ترقی کی مثالیں دیتے ہیں۔ چین نے صنعتیں لگا کر ملک کو غربت سے نکالا۔ دریں اثناء مریم اورنگزیب کے بیان پر درعمل میں ترجمان تحریک انصاف احمدجواد نے کہاسماجی بہبود کے کاموں کا مذاق اڑانا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔بے شرموں کے اس ٹولے نے شوکت خانم جیسے ادارے کو معاف نہیں کیا لنگر خانے انکے شر سے کیسے بچیں گے۔کروڑوں لوگوں کا رزق اپنی تجوریوں میں بھرنے والا بے رحم ٹولہ ’’لنگر‘‘کے اجراء پر سیخ پا ہورہا ہے۔
تازہ ترین