• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر وکیل اکرم شیخ کابغیر نوٹس بنک اکائونٹس منجمد کرنے پر شدید احتجاج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قانونی دماغ،سینئروکیل محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے ایف بی آر کی جانب سے انہیں نوٹس دیئے بغیر ہی ان کے بنک اکائونٹس کو منجمد کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے امتیازی سلوک اورسینئر وزراء اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمات میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے ،انہوںنے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر کے سینئرز نے ذاتی طور پر اس بات کی یقین دھانی کروائی تھی کہ انہیں کسی بھی صورت میں انتقامی کارروائی کا نشا نہ نہیں بننے دیا جائے گا ،جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں تو اقرار نامہ دینے کے باوجود انہیں جمخانہ لاہور کو دیا گیا ایک چیک واپس آگیا ہے کہ ایف بی آر نے آپ کا اکائونٹ منجمد کررکھا ہے۔
تازہ ترین