• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھامس کک کی 555 شاپس اس کا متحارب گروپ خریدے گا

لندن (جنگ نیوز)تھامس کک کی تمام 555شاپس اسکا متحارت گروپ خریدے گا۔ ہیز ٹریول کی جانب سے خریداری کے اقدام سے ڈھائی ہزار جابز بچ سکیں گے۔ انڈپنڈنٹ ٹریول ایجنٹ شاپس کی خریداری آفیشل ریسور سے کررہا ہے جس کا تقرر اس وقت عمل میں آیا تھا جب گزشتہ ماہ تھامس کک ختم ہوگیا تھا۔ سنڈرلینڈ کا ہیز ٹریول نے کہا ہے کہ اس نے تمام شاپس فوری دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے وہ پہلے تھامس کک کے 6سو ملازمین کے لئے جابز کی پیش کش پہلے ہی کرچکا ہے اور توسیع کے تیز ترین منصوبے کے تحت مزید کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام ہیز کے لئے نہایت اہم ہے جو برطانیہ بھر میں 190شاپس کا مالک ہے 40سال قبل کمپنی قائم کرنے والے جان ہیز نے کہا ہے کہ شاپس کی تعداد تقریباً تین گنا اور ورک فورس کا دوگنا ہونا ہمارے اور انڈسٹری کے لئے گیم چینجرہے کیونکہ اس طرح کچھ ذہین ترین افراد کو برقرار رکھا جاسکے گا۔ وہ اور ان کی اہلیہ آئرین کاروبار کے مالک ہیں جو 19سو کے سٹاف پر مشتمل ہے اور گزشتہ سال انہوں نے 379ملین پونڈ کی سیلز اور10ملین پونڈ کے منافع کا اعلان کیا تھا۔ سنڈرلینڈ کے ہیز کی چیئر آئرین ہیز نے کہا ہے کہ تھامس کک ایک پسندیدہ برانڈ اور برطانیہ اور گلوبل ٹریول انڈسٹری کا ستون ہے۔ تھامس کک بچانے کے آخری مذاکرات کی ناکامی پر گزشتہ ماہ ختم ہوگیا تھا۔ سو سے زائد نئے جابز کمپنی کے سنڈرلینڈ ہیڈکوارٹر کے لئے ہوں گے جبکہ بقیہ دکانیں برطانیہ یوکے کے لئے ہونگیں جب تھامس کک ختم ہوا تھا تو اس نے دنیا بھر میں 22ہزار جابز کو خطرے میں ڈال دیا تھا جن میں سے صرف برطانیہ میں 9ہزار جابز شامل تھے، اور دوسرے ملکوں میں پھنسے ہوئے تھامس کک کے مسافروں کو لانے والی آخری پیر کو مانچسٹر میں اتری تھی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایک لاکھ 50ہزار سے زائد سیاحوں کو جو تعطیلات منانے دوسرے ممالک میں تھے برطانیہ لائی جو زمانہ امن میں اس کی جانب سے سب سے بڑی واپسی کی کارروائی ہے ٹرانسپورٹ سیلریڈ سٹافس ایسوسی ایشن یونین نے جس کے دنیا بھر اور ہیڈ آفس پیٹر برونیس اس کے ارکان ہیں خریداری کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ یونین کے جنرل سیکرٹری مینویل کوریٹس نے کہا ہے کہ اس سے تھامس کک کے سابق سٹاف کو دوبارہ ملازمت ملنے کی اصلی امید پیدا ہوئی ہے جن میں بہت سارے ہمارے ارکان ہیں۔ آفیشل رسیور ڈیوڈ چیمپن نے فروخت کو اہم قدم قرار دیا ہے۔

تازہ ترین