• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی سٹی جاوید خان نے چارج سنبھال لیا، 2سب انسپکٹرز ،3محرر سمیت متعدد کانسٹیبلوں کے تبادلے

ملتان(سٹاف رپو رٹر)ایس پی سٹی جاوید خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کا م شروع کر دیاہے انکا چند روز قبل خانیوال سے ملتان تبادلہ ہوا تھا ، دریں اثناسی پی او ملتان زبیر دریشک نے 2 سب انسپکٹرز ،3محرر سمیت متعدد کانسٹیبلوں کے تبادلے کر دیئے ہیں،سب انسپکٹر افتخار حسن کو انچارج چوکی بستی ملوک سے ماسٹر ٹرینر کورس پولیس لائن،انصر علی محرر تھانہ کینٹ کو تھانہ نیو ملتان،توحید عباس کو تھانہ کوتوالی،مرید عباس کو محرر کینٹ،محرر تھانہ کینٹ ارشد کو چالان کلرک ایس پی انوسٹی گیشن،اخلاق گیلانی کو گلگشت،عابد رضا کو گارد ہائی کو رٹ،جاوید کانسٹیبل کو تھانہ بوہر گیٹ اور اصغر کانسٹیبل کو تھانہ نیو ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین