• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم شدہ اضلاع کے لئے بزنس انکیوبیشن ٹریننگ کا افتتاح

پشاور ( نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پہلے دن سے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں دلچسپی لے رہی ہے تاکہ اسے دیگر اضلاع کے ہم پلہ کیا جائےمحکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس سے مقامی سطح پر کاروبار کو فروغ ملے گا جبکہ لوگ باروزگار بھی ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوایس ایڈ کی جانب سے قبائیلی اضلاع میں اقتصادی بحالی پروگرام کے تحت بزنس انکیوبیشن ٹریننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا کامران بنگش نے کہا کہ سات قبائیلی اضلاع میں ماڈل انکیوبیشن مراکز کے ساتھ ساتھ سہولت مراکز قائم کرنے کے لئے کام جاری ہے جس کا بنیادی مقصد وہاں ترقی کی نئی راہیں کھولنی ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی واحد فیلڈ ہے کہ جس میں ہماری خواتین بھی بلا خوف و خطر اپنا کاروبار کر سکتی ہیں کیونکہ اس میں گھر سے بھی اپنا کاروبار چلایا جاسکتاہے۔ اسی لئے ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر آئی ٹی پراجیکٹ میں خواتین کے لئے جگہ رکھی جائیں تا کہ وہ بھی قبائیلی اضلاع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے کامران بنگش نے اس موقع پر ضم شدہ اضلاع میں خواتین کی جانب سے بنائے گئے ہینڈ کرافٹس سٹال کا دورہ کیا اور ان کی محنت اور کوششوں کی تعریف کی
تازہ ترین