آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

روس میں ہیرے کے اندر ہیرا دریافت

روس میں ہیرے کے اندر ہیرا دریافت


یوں تو آپ نے لاکھوں کروڑوں مالیت کے خوبصورت ہیرے دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب ہیرے کے اندر ہیرا شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

روس: ہیرے کے اندر ہیرا !!
روس: سب سے منفرد ہیرے کی دریافت، اجس کے اندر ایک اور ہیرا موجود ہے۔

جی ہاں، روس میں دنیا کے اس سب سے منفرد ہیرے کو دریافت کیا گیا ہے، جس کے اندر ایک اور ہیرا موجود ہے۔

اپنی طرز کے اس منفرد ہیرے کو Matryoshka کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن اعشاریہ 62 قیراط ہے جبکہ اس کے اندر موجود ہیرے کا وزن اعشاریہ 02 قیراط ہے۔

دنیا کے اس منفرد ہیرے کو کان سے ہیرے نکالنے والی کمپنی السورا نے دریافت کیا جس کی جزوی ملکیت روسی حکومت کے پاس ہے کیونکہ وہ روس کے خطے یاکیٹیا میں کان سے ہیرے نکالنے کا کام کررہی ہے۔

کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق سب سے دلچسپ چیز جو ہم نے دریافت کی وہ اوپر اور اندر موجود ہیرے کے درمیان ہوا کا خلا تھا۔

کمپنی کے مطابق یہ اس طرح کا پہلا ہیرا ہے اور سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس کے بننے کا عمل 80 کروڑ برسوں سے بھی پہلے ہوا تھا۔ اب تک اس کی کوئی قیمت طے نہیں کی گئی مگر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ دنیا کے مہنگے ترین ہیروں میں سے ایک ثابت ہوگا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید